Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عارف والا میں معمول کی چیکنگ کے دوران جعلی میجر گرفتار

خود کو میجر محمد محسن ظاہر کرنے والا آصف ولد عالم نکلا، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی
شائع 05 مئ 2024 02:15pm

عارف والا میں پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران جعلی میجر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے چیکنگ کے دوران ملزم کو روکا تو ملزم اس نے بتایا کہ وہ فوج کا حاضر سروس میجر ہے۔

پولیس اہلکاروں نے جب اُس سے شناخت کروانے کو کہا تو اس نے محمد محسن کے نام سے بنایا ہوا میجر پنجاب رجمنٹ کا سروس کارڈ دکھایا۔

پویس نے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ ملزم جامعہ اسلامیہ، عارف والا کا رہائشی محمد آصف ولد محمد عالم موچی ہے۔

ملزم کے قبضے سے فوج کے کیپٹن کی وردی میں ملبوس تصویر برآمد ہوئی۔ سب انسپکٹر اویس صفدر کی مدعیت میں دفعہ 420,486,471 اور 171 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

arif wala

FAKE MAJOR

USUAL CHECKUP

PUNJAB REGIMENT