Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’سر فخر سے بلند کردیا‘ وزیراعظم کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتا ہوں، شہباز شریف
شائع 05 مئ 2024 11:09am

وزیراعظم شہباز شریف نے صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تیسری بار میئر منتخب ہونا صادق خان کی عوامی خدمت کا ثبوت ہے۔

انھوں نے کہا کہ مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ برطانوی پاکستانی نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔

United Kingdom

PM Shehbaz Sharif

Mayor london Sadiq khan