Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا
شائع 04 مئ 2024 11:30pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر حملہ جوابی فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک اسلحہ اور دستی بم برآمد پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کی شب نیو سریاب پولیس تھانے کی موبائل وین کلی زرین کے قریب معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک نامعلوم مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے دوران ایک حملہ آور موقع پر مارا گیا اور باقی تین فرار ہو کر قریبی آبادی میں روپوش ہو گئے ۔

پولیس کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تلاش شروع کردی اسی دوران فرار حملہ آوروں نے دوبارہ پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی کارروائی سے تین حملہ آور بھی مارے گئے۔

پولیس نے مارے گئے حملہ آوروں کے قبضے سے اسلحہ اور تین دستی بم برآمد کر لئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مارے گئے چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا سی ٹی ڈی حکام اس سلسلے میں مزید تحقیقات کر رہی ہیں ۔

firing

terrorism

quetta

terrorist attacks