آڈیو لیکس کیس: جسٹس بابر ستار نے ججز پر اعتراض کی درخواستیں بدنیتی پر مبنی قرار
اسلام آباد: آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی عدالت نے پیمرا ، پی ٹی اے ، آئی بی ، ایف آئی اے کو درخواستیں دائر کرنے پر 5،5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔
آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار نے جج پر اعتراض کی چاروں درخواستوں پر 40 صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں لکھا کہ جج کو دباؤ میں لانے کے لیے اسکیم کے تحت تینوں اداروں نے درخواست دائر کی۔
عدالت نے پی ٹی اے ، ایف آئی اے ، آئی بی ، پیمرا کی جج پر اعتراض کی درخواستیں خارج کر دیں۔
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ چاروں اداروں نے درخواستوں کے ذریعے جج پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، شہریوں کے فون ٹیپ کرنے کے معاملے پر عدالت فریقین کو مکمل موقع دے رہی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ مطمئن کریں کیوں نا تینوں اداروں کے سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے؟ جسٹس بابر ستار نے جج پر اعتراض کی چاروں درخواستوں پر 40 صفحات کا فیصلہ بھی جاری کیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ کیس سننے سے اعتراض کی درخواستیں بدنیتی پر مبنی ہیں۔
عدالت نے پیمرا ، پی ٹی اے ، آئی بی ، ایف آئی اے کو درخواستیں دائر کرنے پر 5،5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔
Comments are closed on this story.