Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پارٹی سے ناراض سکندر حیات بوس نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا

تحریک انصاف کے مقامی امیدوار کی حمایت مقامی سیاست کی وجہ سے کر رہا ہوں ، سابق وفاقی وزیر
شائع 04 مئ 2024 05:57pm

گیلانی خاندان کو بڑا دھچکا لگ گیا ، مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے اپنے پورے گروپ سمیت ضمنی انتخاب این اے 148 کے حوالے سے تحریک انصاف کے امیدوار تیمور مہے کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے کہا کہ پارٹی قیادت نے اس ضمنی انتخابات کے حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیشہ گیلانی خاندان کے مقابلے میں ہم نے الیکشن لڑا ہے اور آئندہ بھی مقامی سیاست کے حوالے سے تیمور مہے جن کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ان کی نہ صرف حمایت کا اعلان کیا ہے بلکہ ڈٹ کر ان کی انتخابی مہم بھی چلائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پاک افواج کے ساتھ تھے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے تحریک انصاف کے مقامی امیدوار کی حمایت مقامی سیاست کی وجہ سے کر رہا ہوں۔آنے والے دور میں ہماری سیاست کا لائحہ عمل کیا ہوگا یہ کہنا قبر از وقت ہے۔میں نے اپنے تمام دوستوں کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

سکندر حیات خان بوسن نے کہا کہ ہمیشہ یوسف رضا گیلانی کی بھرپور مخالفت کی اور اس میں عوام نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔کئی بار وفاقی وزیر رہا اور حکومتوں نے میرے خلاف بہت کچھ ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن انہیں ناکامی ہوئی ہے۔

PMLN

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pmln khyber pakhtunkhwa

pmln punjab