Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سُنار نے اپنی ہی دکان لٹوا دی، تفتیش میں اہم انکشافات

دکان کے مالک نے بھائی کے ساتھ ڈکیتی کامنصوبہ بنایاتھا،پولیس
شائع 04 مئ 2024 05:19pm

کراچی پولیس نے27 اپریل کو ہونے والی کارخانے میں ڈکیتی کے ماسٹر مائنڈ کا پتہ لگایا اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کا ماسٹر مائند کوئی اور نہیں بلکہ دکان کامالک ہے۔

صدر کے صرافہ بازارمیں کارخانے میں ڈکیتی کرنےوالے4ملزمان کو گرفتار کیا ، ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق کارخانے کا مالک ہی ڈکیتی کاماسٹر مائنڈ تھا جس سے لوٹا ہواسونا بھی برآمد کرلیا ہے۔

جوڑیا بازار میں تاجر کے ملازم سے مبینہ ڈکیتی ،50 لاکھ روپے لوٹ لئے

ڈاکوؤں کی چہل قدمی کرتے ہوئے الیکٹرونکس کی دکان پر لوٹ مار، ویڈیو وائرل

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ 27 اپریل کو دن 12 بجے گیارہ تولہ سے زائد سونے کی ڈکیتی کی اطلاع دی گئی، معاملہ مشکوک ہونے پر کارخانے کے مالک اوررشتےداروں سےتفتیش کی کارخانے کے مالک کاشف نے انکشاف کیا کہ بھائی کے ساتھ ڈکیتی کامنصوبہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نےمالی پریشانی ،قرض سے جان چھڑانےکیلئےبھتیجے اور رشتے دار سے ڈکیتی کرائی ملزم نے ڈکیتی سے حاصل سونے سے اپنا قرض اتارنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے کیخلاف پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

karachi

Robbery

Karachi Police

Karachi Street Crimes