Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جماعت اسلامی نے حکومت مخالف احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

فارم سینتالیس پر آنے والی حکومت قابل قبول نہیں، حافظ نعیم
شائع 04 مئ 2024 04:58pm

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے پشتونخوا میپ (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے منصورہ میں ملاقات کرکے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی کے لئے تحریک چلا رہے ہیں، ہمارا مقصد صرف چہروں کی تبدیلی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہوا چل پڑی ہے، ہم نے ایسا اتحاد بنانے کی کوشش کی جس پر اپوزیشن متحد ہو سکے، ہم آئین کا تحفظ کریں گے، آئین کو کاغذ کا ٹکڑا نہ سمجھا جائے۔

کے الیکٹرک نے 7 برس کیلیے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا

ان کا کہنا تھا کہ 8 مئی کو آئین کے تحفظ کے لیے سیمینار منعقد کریں گے، جماعت اسلامی بھی اس سیمینار میں شرکت کرے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ تحفظ آئین اتحاد کے وفد کا شکر گزار ہوں، بدقسمتی سے ملک میں آئین کو باربار پامال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

حافظ نعیم نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ فارم سینتالیس پر آنے والی حکومت قابل قبول نہیں، ملک بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے، ہر ایک کو آئین پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔

Asad Qaiser

Jamat e Islami

Mehmood Khan Achakzai

HAFIZ NAEEMU UR REHMAN

Tehreek Tahaffuz Aain e Pakistan