Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی : غیرقانونی انٹر سٹی بس اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ

دن میں ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے پر پابندی پر بھی سختی سے عمل کیا جائےگا
اپ ڈیٹ 04 مئ 2024 01:49pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کمشنر کراچی حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ٹریفک مسائل کےحل کےلیےاہم فیصلے کئےگئے۔

اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی سیز، ڈی جی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے اندر قائم تمام غیرقانونی بس اڈوں کو ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا، جبکہ دن میں ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے پر پابندی پر بھی سختی سے عمل کیا جائےگا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ انٹر سٹی بس اڈوں کے لیے شہر کے باہر ٹرمینلز قائم کئے جائیں گے۔

کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ٹریفک نظام کی بہتری کےلیےٹریفک انجینئرنگ بیورو کو متحرک کیا جائے گا، جب کہ یہ تجویز بھی آئی کہ سگنلز اور سائنز کی تنصیب، لین مارکنگ اخراجات جرمانوں سے پورے کیے جائیں۔ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ٹریفک سگنلز اور لین مارکنگ کےلیے اقدامات کریں۔

اس سے قبل اجلاس میں انٹر سٹی بس ٹرمنلز کے منصوبوں پر تجاوزات اور دیگر رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بس ٹرمینلز کے مجوزہ منصوبے پر بریفنگ دی۔

karachi

Sindh government

DEVELOPMENT NEEDED