Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30 روز میں 809 کیسز نمٹا دیے، چیف جسٹس عامر فاروق سب سے آگے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپریل میں نمٹائے گئے کیسوں کی تفصیلات جاری کردیں
شائع 04 مئ 2024 12:35pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپریل میں نمٹائے گئے کیسوں کی تفصیلات جاری کردیں، ایک ماہ میں 809 کیسز نمٹا دیے گئے۔ رپورٹ کےمطابق سب سے زیادہ کیسز 217 چیف جسٹس عامر فاروق نے نمٹائے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اخترکیانی نے 106، جسٹس بابر ستار نے 101 اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے97 کیسز نمٹائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جسٹس ارباب محمد طاہرنے 91 کیسز نمٹائے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 78 ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 68 اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 51 کیس نمٹائے۔

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

Supreme Court of Pakistan