Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یومیہ سفر آسان بنانے کے لیے سندھ حکومت کا ایک اور اہم اقدام

مسافر اب اسمارٹ کارڈ کے ذریعے بھی کرایا ادا کرسکیں گے، تقریب کے مہمانِ خصوسی وزیر اعلٰی ہونگے، شرجیل میمن
شائع 04 مئ 2024 12:03pm

سندھ حکومت نے عوام کے لیے یومیہ سفر مزید آسان بنانے کی خاطر ایک اور قابلِ ستائش و تقلید اقدام کیا ہے۔ آج سے سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ پیپلز بس سروس میں خود کار نظام کے تحت بھی کرایا وصول کرے گا۔

سندھ کے سینیر وزیرِ اطلاعات و نشریات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ آٹو میٹیڈ فیئر کلیکشن سسٹم کے تحت مسافر اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایا ادا کرسکیں گے۔

اس حوالے سے کراچی کے ایک ہوٹل میں منعقد کی جانے والی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے وزیرِاعلیٰ سید مراد علی شاہ ہوں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عوام کو مختلف معاملات میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

Sharjeel Memon

SINDH BUS SERVICE

AUTOMATED FARE COLLECTION SYSTEM

SMART CARD