Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات : وین کھائی میں گرنے سے 14 مسافر زخمی

گاڑی مدین سے مینگورہ جارہی تھی، پولیس
شائع 04 مئ 2024 11:24am

سوات کے علاقے مدین میں وین کھائی میں گرنے سے چودہ مسافر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو مدین سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال میں زخمیوں کو ہنگامی طور پر طبی امداد دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی مدین سے مینگورہ جارہی تھی۔

ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

traffic accident

Swat

KPK Police