Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور کوہاٹ اڈا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے خواجہ سرا کی حالت تشویش ناک

گزشتہ شب کوہاٹ اڈے فائرنگ سے جیا اور مہک کو گولیاں لگیں، دونوں کا لیڈی ریڈنگ اسپتال میں علاج جاری
شائع 04 مئ 2024 10:44am

پشاور میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں جیا اور مہک شامل ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں زخمی خواجہ سراؤں کا اسپتال میں علاج ہو رہا ہے۔ ایک خواجہ سرا کو تین گولیاں لگیں۔ اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

مہک کے پاؤں میں گولی لگی ہے۔ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب کوہاٹ ادے کے نزدیک فائرنگ ہوئی تھی۔

peshawar

KOHAT ADDA FIRING

TWO EUNUCHS WOUNDED

JIYA AND MAHAK