Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف پارٹی صدر کب بنیں گے، ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

شہباز شریف پارٹی کی صدارت کیلئے نواز شریف کو نامزد کریں گے
شائع 04 مئ 2024 10:38am
فوٹو ۔۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔۔ فائل

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کرلیے گئے۔

اجلاس 11 مئی 3 بجے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوں گے۔ اجلاس کے دعوت نامے جاری کردیے گئے۔

اجلاس میں شہباز شریف ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے نامزد کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی صدر کے علاوہ دیگر تنظیمی عہدوں میں ردو بدل نہیں کیا جائے گا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Pakistan Politics