Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

آصف زرداری نے ترمیمی بل کی منظوری وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی
شائع 03 مئ 2024 11:20pm

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔

صدر آصف زرداری نے ترمیمی بل کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی۔

ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے، ترمیمی بل کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 30 ڈی ڈی ڈی، 43، 45 بی، 46 اور 47 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

ترمیمی بل کی مدد سے وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور 38 میں ترامیم کی گئی ہیں جبکہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122 اے، 124، 126 اے، 130، 131، 132، 133 اور 134 اے میں ترامیم کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی سے 29 اپریل 2024 کو منظور ہوا تھا، جس کے بعد ٹیکس قوانین میں ترمیم کا بل وزیراعظم نے منظوری کے لیے صدر مملکت کو ارسال کیا اور منظور کرنے کی سفارش کی۔

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

Asif Zardari

President Asif Ali Zardari

Tax Laws Amendment Bill