Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر حکومت میں آنے کی دعوت

شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت
شائع 03 مئ 2024 09:51pm

وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی۔

بلاول بھٹو زرداری ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو شہباز شریف نے اُن کا استقبال کیا اور ظہرانہ بھی دیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر بلاول بھٹو کو مل کر آگے بڑھنے پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش بھی کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان گورنر کی تقرری پر مشاورت ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے مختلف نام تجویز کیے، وزیراعظم نے دونوں نام جلد اپنی ایڈوائس کے ساتھ صدر کو بھجوانے کی یقین دہانی کروائی۔

PMLN

Bilawal Bhutto

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

PM Shehbaz Sharif

Pakistan People's Party (PPP)