Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوڑیا بازار میں تاجر کے ملازم سے مبینہ ڈکیتی ،50 لاکھ روپے لوٹ لئے

شبہ ہے کہ لڑکے کی ملی بھگت سے واردات ہوئی ہے، پولیس کا دعویٰ
شائع 03 مئ 2024 07:48pm

کراچی جوڑیا بازار میں تاجر کے ملازم سے مبینہ ڈکیتی ڈاکو نے ملازم سے 50 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ ہولسیل شاپ پر کام کرنے والا 15سالہ نوجوان ریکوری کرنے کے بعد رقم بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا ۔

جوڑیا بازار میں تاجر کے ملازم سے مبینہ ڈکیتی کی واردات سامنے آگئی ، ہولسیل شاپ پر کام کرنے والا 15سالہ نوجوان ریکوری کرنے کے بعد رقم بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا ۔ کہ ڈاکو نے نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر نوجوان کو حراست میں لے لیا ، ،پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی گئی تو نوجوان کی حرکات مشکوک پائی گئیں بیگ میں رقم لے جانے والا لڑکا بینک کے قریب پہنچ کر سستی سے چلتا رہا ،بینک کی سیڑھیاں چڑھ کر واپس اترا، لڑکا بینک پہنچا تو موٹرسائیکل پر تنہا آنے والے ملزم نے اس سے رقم سے بھرا بیگ چھین لیا ۔

بہادرآباد میں پراسرار فائرنگ سے شہری زخمی، پولیس کا ذمہ داری سے انکار

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ لڑکے کی ملی بھگت سے واردات ہوئی ہے پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

karachi

Robbery

Karachi Police

Karachi Street Crimes