Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بہادرآباد میں پراسرار فائرنگ سے شہری زخمی، پولیس کا ذمہ داری سے انکار

مجھےپولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا،اورفائرنگ کردی، فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار فرار ہوگئے، متاثرہ شہری کا دعویٰ
شائع 03 مئ 2024 07:30pm

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں پراسرار فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے کا واقعہ سامنے آنے آگیا پولیس نے واقعہ کی ذمہ داری سے انکار کر دیا ایس پی جمشید کوارٹر کہتے ہیں کسی پولیس اہلکار نے فائرنگ نہیں کی۔

بہادر آباد کوکن گراؤنڈ کے قریب پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ضیاء الرحمان نامی شہری نے دعویٰ کیا کہ مجھےپولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا،اورفائرنگ کردی جس کے بعد پولیس اہلکار فرار ہوگئے۔

پراسرار فائرنگ کے معاملے پر ایس پی جمشید کوارٹر کا موقف بھی سامنے آگیا ۔ ایس پی جمشید کوارٹر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لوٹ مار کا نہیں ہے،کسی پولیس اہلکار نے فائرنگ نہیں کی۔

خواجہ سرا نے ’تلخ کلامی‘ پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا

پولیس کے مطابق زخمی شخص ضیاء الرحمان3ساتھیوں کےساتھ جارہاتھاکہ ڈبل کیبن گاڑی میں سوار مسلح ملزمان آئے اور ضیاء الرحمان اورساتھیوں کوگاڑی میں ڈالنےکی کوشش کی، شہریوں کی مزاحمت پرفائرنگ سے ضیاءالرحمان کو زخمی ہو گیا جبکہ مسلح ملزمان زخمی شخص کےساتھی کوساتھ لےگئے۔

firing

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Karachi Firing