Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹروے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی 2 خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے دونوں خواتین کو چکوال کی مقامی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم
شائع 03 مئ 2024 05:18pm

لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنی والی 2 خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی جبکہ عدالت نے دونوں خواتین کو چکوال کی مقامی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے گزشتہ روز موٹروے پولیس کے اہلکاروں کو گالیاں بکنے اور بدتمیزی کرنے والے 2 خواتین مناحل اور عنزہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

موٹروے پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون جیل پہنچ گئی

دونوں خواتین کی جانب سے حسن مجید ایڈووکیٹ نے دلائل دیے جبکہ وکیل نے مؤقف اختیار کہ دونوں خواتین چکوال کی سیشن عدالت میں حفاظتی ضمانت دائر کرنا چاہتی ہیں مگر خدشہ ہے کہ پولیس انہیں پہلے ہی گرفتار کر لے گی، عدالت سے درخواست ہے کہ ملزمان کو متعلقہ عدالت تک پہنچنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

موٹروے پر خواتین اور پولیس اہلکاروں کی لڑائی، ویڈیو سامنے آگئی

بعد ازاں عدالت نے پولیس کو دونوں خواتین کو 4 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

motorway

Lahore High Court

moterway police

moterway police officer

misbehavior with moterway police