Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن: 8 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

آپریشن کے دوران گینگ کے تمام ٹھکانے مسمار اور مورچے تباہ
شائع 03 مئ 2024 04:47pm

رینجرز اور پولیس کی جانب سے اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان رینجرز کےمطابق رینجرز اور پولیس کی کندھ کوٹ میں کارروائی کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 2 ایس ایم جی، 2 پستول، ایک 12 بور رپیٹر اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

کندھ کوٹ: کچے میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن، ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل اور دیگر جرائم کے الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کرنے والے 74 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ

آپریشن کے دوران گینگ کے تمام ٹھکانوں کو مسمار جبکہ مورچوں کو تباہ کر دیا گیا۔

گھوٹکی میں اغواء ہونے والے دونوں اہلکاروں کو پولیس نے بازیاب کروالیا

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز کی جانب سے انڈس ہائی وے کو محفوظ بنانے کے لیے دیگر گینگ کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Sindh Rangers

sindh

police

Kandhkot

kacha operation

Kacha Robbers

Kacha Dacoits

SEARCH OPERATION IN KACHCHA AREA