Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھائی کو کے پی کابینہ سے نکالنے پر شیر افضل مروت کی وضاحت

ایک ہی گھر میں 2 سرکاری عہدوں پر فائز ہونا جائز نہیں ، شیر افضل مروت
شائع 03 مئ 2024 03:21pm
شیر افضل خان مروت۔ فوٹو — فائل
شیر افضل خان مروت۔ فوٹو — فائل

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اپنے بھائی معاون خصوصی خالد لطیف کو خیبرپختونخوا کابینہ سے نکالنے پر وضاحت پیش کردی ہے۔

شیرافضل مروت نے کے پی کابینہ سے اپنے بھائی کی چھٹی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالد لطیف کو فارغ نہیں کیا گیا بلکہ خود استعفی دیا۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کے لئے میرا نام فائنل ہوگیا ہے اس لئے میری نامزدگی کے بعد خالد لطیف نے استعفیٰ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشاورت سے خالد لطیف نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک ہی گھر میں 2 سرکاری عہدوں پر فائز ہونا جائز نہیں تھا۔

خیبر پختونخوا

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council