Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون ٹیچر سے زیادتی کا ملزم بری، 14 سال سزا کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کو بری کیا، تحریری فیصلہ جاری
شائع 03 مئ 2024 10:41am
لاہور ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل
لاہور ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل

لاہور ہائیکورٹ نے اسکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے امجد علی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس امجد رفیق نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کو بری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ وقوعہ کی ایف آئی آر پانچ روز بعد درج ہوئی، متاثرہ اسکول ٹیچر نے تین روز تک کسی کو وقوعے کے بارے میں نہیں بتایا، متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعے کی فوری اطلاع بھی نہیں دی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تاخیر سے مقدمہ درج کرنا شک و شبہات پیدا کرتا ہے، جب کہ لیڈی ڈاکٹر کے مطابق بھی کوئی نمونہ متاثرہ خاتون کے جسم سے نہیں ملا، اور گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد پایا گیا۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ پراسکیوشن کیس کو ثابت کرنے میں ناکام رہی، فیصلہ ملزم امجد علی کے خلاف تھانہ شور کورٹ میں 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا، عدالت ملزم کی چودہ سال سزا کو کالعدم قرار دیتی ہے۔

Lahore High Court

Punjab police

girl sexual abuse