Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا

17 سالہ ابراہیم محمد والدہ سے ناراض ہو کر چلا گیا تھا
شائع 03 مئ 2024 09:00am

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں تین ہفتے قبل اپنی والدہ سے ناراض ہونے کے بعد لاپتا ہونے والا 17 سالہ پاکستانی لڑکا ابراہیم محمد مردہ پایا گیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بچے کی والدہ نے عجمان پولیس کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لاش کی شناخت کے لیے بلایا گیا تھا، لاش میرے بیٹے کی تھی۔

واضح رہے کہ لواحقین نے ابراہیم محمد کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی اور اس کی والد نے بحفاظت واپسی کی التجا کی تھی۔

ابراہیم کی والدہ نے کہا کہ وہ امید اور مایوسی کے درمیان زندگی گزار رہی تھیں، حالیہ دنوں میں ہمیں متعدد بار شارجہ میں بیٹے کی موجودگی سے متعلق خبریں موصول ہوئیں لیکن ہر بار مایوسی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر روز اس امید کے ساتھ بیدار ہوتی تھی میرا بیٹا واپس آجائے گا لیکن آج میرا درد ناقابل بیان ہے۔

پاکستان

UAE

child dead