Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسکول پرنسپل نے خاتون ٹیچر کے ہاتھ پر کاٹ لیا، ویڈیو وائرل

خاتون ٹیچر کو ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
شائع 02 مئ 2024 05:15pm
تصاویر بذریعہ:  بھارتی سوشل میڈیا، اسکرین شاٹس
تصاویر بذریعہ: بھارتی سوشل میڈیا، اسکرین شاٹس

بھارت میں اسکول پرنسپل نے خاتون ٹیچر کے اپنے خلاف ویڈیو بنانے پر ہاتھ پر کاٹ لیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک اسکول کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر کر لی ہے جس میں خاتون ٹیچر کی جانب سے ویڈیو بنائی جا رہی تھی۔

ویڈیو میں خاتون ٹیچر کی جانب سے پرنسپل پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اسکول کو پارلر بنا دیا ہے۔

جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کمرے میں خاتون پرنسپل اپنا فیشل کرا رہی ہیں، جبکہ کمرے کے دروازے کو بھی بند کیا ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون ٹیچر کے ویڈیو بنانے پر پرنسپل نے فورا حملہ کر دیا اور خاتون ٹیچر کو کاٹ کر ان کا ہاتھ ہی زخمی کر دیا۔

جسے بعد ازاں خاتون ٹیچر نے ویڈیو میں بھی دکھایا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پرنسپل پر تنقید کی جا رہی ہے جبکہ انتظامیہ سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

india

school

Indian Media

school teacher

principal