Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پر ٹرمپ کا ردِعمل

امریکہ کے تعلیمی اداروں میں اسرائیل مخالف مظاہروں کے ذمہ دار صدر بائیڈن ہیں، جلسے سے خطاب
شائع 02 مئ 2024 05:00pm

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہروں اور احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔ نیو یارک پولیس نے اچھا کیا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس پر چھاپے مارے اور گرفتاریاں کیں۔ مجھے تو یہ سب دیکھ کر بہت مزا آیا۔

اسکونسن ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جامعات میں اسرائیل مخالف احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں کے ذمہ دار صدر بائیڈن ہیں۔ اس حوالے سے پہلے سے تیاریاں کی جانی چاہیے تھیں تاکہ مظاہرین سے بروقت نمٹ لیا جاتا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیو یارک کے پولیس افسران نے کمال کر دکھایا کہ کولمییا اور سٹی کالج نیو یارک میں 300 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرکے کیمپس خالی کروایا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں سیاسی بنیادوں پر مظاہروں اور احتجاج کی کوئی گنجائش نہیں۔ بائیڈن انتظامیہ کو اس صورتِ حال کا نوٹس لیتے ہوئے جامع حکمتِ عملی کے تحت احتجاج روکنا چاہیے۔

Donald Trump

REACTION ON ARRESTS OF STUDENTS

BEAUTIFUL TO SEE STUDENTS CAPTURED