لیاری گینگ وار کمانڈر ملا نثار عدم ثبوت پر ایک اور مقدمے میں بری
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رینجرز اور پولیس آپریشن کے دوران حملہ اور رینجرز اہلکار کے قتل کے مقدمے میں عدم ثبوت و شواہد کی بنا پر لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کو ایک اور مقدمے میں بری کردیا۔
پراسیکیوشن لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے کمانڈر ملا نثار کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔
عدالت نے عدم ثبوت اور شواہد کی بناء پر لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کو بری کرتے ہوئے جیل حکام کو ہدایت کی کہ ملزم کسی دوسرے مقدمہ میں گرفتار نہیں ہے تو اسے رہا کیا جائے۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ 25 ستمبر 2014 کو رینجرز اور پولیس کی جانب سے لیاری میں آپریشن کیا گیا تھا، مذکورہ آپریشن لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔
لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور کیس میں باعزت بری
لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار سمیت دیگر دہشت گرد پولیس کو درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
سندھ ہائیکورٹ نے عذیر بلوچ کیخلاف کیسز کا فیصلہ ایک ماہ تک روک دیا
رینجرز اور پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی تھی، ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار محمد انور شہید ہوگیا تھا، جوابی کارروائی میں 2 نامعلوم دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے تھے جبکہ ملزمان کے خلاف سرکاری کی مدعیت میں تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.