Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی جیت جاتی تو زرداری ایوان صدرمیں نہ آتے،مولانافضل الرحمان

انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جے یو آئی کا کراچی میں بڑا جلسہ
شائع 02 مئ 2024 11:15pm

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کراچی میں جمعیت علمائے اسلام نے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ہی نیو ایم اے جناح روڈ پر میدان سجایا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ آپ جزیروں کی نگرانی کریں یہ نہ ہوکہ بک جائیں، موجودہ اسمبلیاں جعلی ہیں، باقاعدہ اسمبلیاں خریدی گئی ہیں، سندھ اسمبلی سےایوان صدرتک کاسودا ہوا۔

سر براہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین کےمطابق حکومت چاہتےہیں ، چاہتےہیں عوام کےمنتخب نمائندےحکومت کریں، جمعیت کوہروانا ان کےمقاصدمیں شامل تھا، جمعیت جیت جاتی توایوان صدرمیں نہ آتے پنوعاقل میں چھاؤنی نہ کھپےمیں ہم آپ کےساتھ تھے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں بھی دھاندلی ہوئی اور 2024 کے الیکشن کا ڈرامہ کیاگیا وہ سمجھتےتھے ہم احتجاج کرنےکےقابل نہیں، ہماری جدوجہد ہمارے بعد بھی جاری رہےگی۔ ہم نے4سال تک تحریک چلائی ہے اور آج سندھ کے عوام نے بھی لبیک کہا ہے۔

کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں مختلف شہروں سے قافلے پہنچےتھے، جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جلسے کے لئے کراچی کی پیپلز چورنگی سے نیو ایم جناح روڈ تک عوام کیلئے پنڈال بنایا گیا تھا۔

ادھرایس ایس پی ضلع شرقی کی رپورٹ پر ڈپٹی کمشنر شرقی کا حکم نامہ جاری ہوا جس کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر کسی بھی بڑے عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

دوسری جانب جلسہ کی اجازت نہ ہونے پر بھی ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا پلان دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ جے یو آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جلسہ عام کا انعقاد کیا اور اسے’ عوام اسمبلی ’ کا عنوان دیا گیا تھا۔

karachi

JUIF

Traffic Police