Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

12 سے 14 گھنٹے کی طویل لوڈیشڈنگ سے کاروبار ٹھپ

.
شائع 02 مئ 2024 02:22pm
Increase in electricity load shedding as heat intensity increases - Aaj News

کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا۔ متعدد علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی۔

شہری کہتے ہیں سارا سار دن بجلی نہیں ملتی اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ لیاقت آباد، گلبہار، شادمان، بفرزون، سرجانی، اورنگی، کورنگی، سلطان آباد، کیماڑی، لیاری سمیت متعدد علاقوں میں شہریوں کو بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔

بعض شہری کہتے ہیں بجلی نہ ہونے سے کاروبار ختم ہوگیا، دوسری جانب کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے، شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔

karachi

K Electric

Loadshedding