Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میٹرک کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل ہونے پر افسران سمیت امتحانی عملہ ڈیوٹی سے فارغ

صوبے میں اب تک 11 پرچے سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں
اپ ڈیٹ 02 مئ 2024 02:24pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکول میں دوران میٹرک امتحان پرچے کی تصاویر وائرل کرنے پر افسران سمیت عملے کے تمام اراکین کو امتحانی ڈیوٹی سے فارغ کردیا گیا۔

ڈیوٹی پر مامور عملے کو پیپر کی تصاویر وائرل کرنے پر ڈیوٹی سے ہٹایا گیا۔ چئیرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ کا گورنمنٹ ہائی سکول اگرہ پایان چارسدہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں شفافیت کے لیے امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور نگران عملے کو ڈیوٹی سے ہٹایا گیا۔

انہوں نے شفاف امتحان اور امتحانی ہالز کو ہر قسم کی مداخلت سے محفوظ بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

واضح رے کہ خیبر پختونخوا میں جاری میٹرک کے امتحانات کے دوارن خیبر پختونخوا میں اب تک 11 پرچے سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں۔

KPK

peshawar

metric exam