Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قابلِ اعتراض تصویریں، ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم بچوں کو بلیک میل بھی کر رہا تھا، ایف آئی اے نے چھاپے میں سیل فون اور مواد برآمد کیا
شائع 02 مئ 2024 12:10pm

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قابلِ اعتراض تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ محمد وسیم کو اسلام آباد میں چھاپے کے دوران گرفتار کرکے سیل فون اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کیا۔

محمد وسیم پر الزام ہے کہ وہ بچوں کی قابلِ اعتراض تصویریں اور ویڈیوز آن لائن شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے گھر والوں سے بھی شیئر کرتا تھا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے قابلِ اعتراض تصویریں اور ویڈیوز ٹک تاک کے ذریعے وائرل کیں۔ محمد وسیم پر الزام ہے کہ وہ متاثرہ بچوں کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ ایف آئی اے نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

FIA

OBJECTIONABLE MATTER

PICTURES AND VIDEOS

ٖFIA

BLACKMAILING