Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پوسٹ پر لڑکی کو 11 سال قید کی سزا

سعودی عرب نے خاتون کی سزا سے متعلق نئی وجہ بتا دی
اپ ڈیٹ 02 مئ 2024 12:10pm
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا

سعودی عرب میں خاتون ٹرینر کو نامناسب لباس پہن کر ویڈیو اپلوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس انسٹرکٹر کو نامناسب کپڑے پہن کر ورزش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے پر سزا دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے۔مطابق 29 سالہ فٹنس انسٹرکٹر مناہل ال عطیبی کو جنوری میں سزا سنائی گئی تھی تاہم اب عالمی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل میں کیس آنے کے بعد خبر منظر عام پر آئی ہے۔

سعودی عرب میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے القسط جو لندن سے آپریٹ ہو رہا ہے، کے مطابق مناہل پر سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ’مردانہ سرپرستی ختم کرو‘ کے باعث بھی سزا دی گئی ہے۔

جبکہ ویڈیو میں نامناسب لباس بھی قانونی کاروائی کی وجہ بنا۔

جبکہ عالمی انسانی حقوق کے ادارے کے جواب میں سعودی حکومت کی جانب سے کہنا تھا کہ مناہل کو سوشل میڈیا پوسٹ کی بنا پر سزا نہیں دی گئی ہے.

تاہم مناہل پر دہشتگردی کے جرائم قرار دیے جانے کے باعث سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ اس سزا کا آزادی اظہارِ رائے اور سوشل میڈیا پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

Saudia Arabia

social media

Women

amnesty international

Imprisonment

fitness trainer