Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری کا طلبی نوٹس چیلنج: بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ واپس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے وکیل کو 7 روز م یں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی
اپ ڈیٹ 02 مئ 2024 03:48pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی توشہ خانہ تحائف کی فروخت سے متعلق نیب کی نئی انکوائری غیرقانونی قراردے کرخارج کرنے کی درخواست پرپٹیشنرکے وکیل کو 7 دنوں میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دورکرنے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر نیب طلبی نوٹس کے خلاف ان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی تھی۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہماری درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا آپ نے کال اپ نوٹس نہیں لگایا، کا پیزبھی مدھم ہیں، کیا نوٹس آپ کو باضابطہ طور پر موصول ہو چکا ہے؟ ابھی نوٹس آنے تو دیں پھر دیکھ لیں گے۔

ججز خط: تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی کارروائی پر اعتراضات اٹھا دیئے

سلمان صفدر نے کہا ہمیں سوشل میڈیا سے کال اپ نوٹس ملا ہے، بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی اسی طرح کا ہے، ہماری ملاقات بھی نہیں ہو رہی اور مکمل معلومات بھی نہیں ہیں، کال اپ نوٹس اب ہمارے پاس آ چکا ہے، ہم ساتھ لگا دیں گے۔

عدالت نے بشری بی بی کے وکیل کو 7 روز میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کی تحقیقات جاری ہیں اور قومی احتساب بیورو نے دونوں کو شامل تفتیش کرنے کے نوٹس گذشتہ ماہ جاری کئے تھے۔

سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے خلاف پہلا توشہ خانہ ریفرنس صرف گراف جیولری سیٹ سے متعلق تھا۔

پی ٹی آئی کا تمام جماعتوں کے ساتھ سیاسی اشتراک عمل پر غور

تاہم، اب نیب کا نیا ریفرنس دیگر 58 سرکاری تحائف پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہوگا اور تفتیش میں عدم تعاون پر نئے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری بھی ڈالی جا سکتی ہے۔

اسی تناظر میں بشریٰ بی بی نے عدالت سے پٹیشن کے فیصلے تک نیب کال اپ نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں بلایا گیا تھا۔

درخواست میں چیئرمین نیب ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کا ایک اور نیب ریفرنس دائر ہونے کا امکان ہے۔

Islamabad High Court

bushra bibi

NAB Notice