Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں پولی تھین بیگ کے استعمال پر ’فیس‘ عائد کرنے کی تیاری

عدالت کے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق بڑے احکامات جاری
شائع 02 مئ 2024 09:53am

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کردی، عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ہر ڈپٹی کمشنر پولی تھین بیگ اکٹھے کرنے اور ان کو تلف کرنے کے لیے پالیسی بنائے، آئندہ سماعت پر پنجاب کے تمام اضلاع کی پالیسی عدالت میں پیش کی جائے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ پولی تھین بیگ پھینکنے والے شہریوں پر فیس عائد کرنے کو بھی پالیسی کا حصہ بنایا جائے، ساتھ ہی عدالت نے پنجاب کی انڈسٹریز کو فضلے اور آلودگی کا باعث نہ بننے والی ایڈوائس لگانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے چیمبر آف کامرس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے اس حوالے سے چار ہفتوں میں رپورٹ مانگ لی۔

عدالت نے شیخوپورہ اور ننکانہ کے محکمہ ماحولیات کے افسران کے تبادلے بھی کردیے اور حکم دیا کہ آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں جائیں۔

Lahore High Court

Polythene Bag

Polythene Policy