چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ جانے سے 36 افراد ہلاک
واقعہ میں 30 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں، چینی میڈیا
جنوبی چین کے ایک پہاڑی علاقے میں تیز بارش کے بعد ہائی وے کا ایک حصہ بہہ جانے سے 36 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق میزو شہر کی حکومت نے بتایا کہ ہائی وے کا حصہ منہدم ہونے سے 23 گاڑیاں کھائی میں گر گئیں، واقعہ میں 30 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے چینی میڈیا کو بتایا کہ مسلسل بارش، بجری اور مٹی کے نیچے آنے کی وجہ سے متاثرہ مقام پر ہنگامی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے اور کارکنوں کو کچھ خطرہ لاحق ہے۔
china
Rain
Road Accident
مقبول ترین
Comments are closed on this story.