Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب نے اس سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد کردی

غیر قانونی حج زائرین کے لیے مشکل کھڑی ہو گئی
شائع 02 مئ 2024 09:00am
تصویر بذریعہ: عرب میڈیا
تصویر بذریعہ: عرب میڈیا

سعودی عرب نے حج سے قبل زائرین کے لیے بڑی شرط عائد کر دی ہے، جبکہ ساتھ ہی ساتھ غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کے لیے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

حج زائرین کی آمد سے قبل سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر حج کے لیے آنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

غیر قانونی حج زائرین کی شناخت کے لیے سعودی عرب نے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت قانونی طور پر حج کرنے والوں کے پاس ایک کارڈ موجود ہوگا جسے وہ گلے میں بطور شناخت لیے گھومیں گے۔

سعودی وزیر حج کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوسوک کارڈ لانچ کیا گیا ہے، جو کہ انڈونیشیا میں متعارف کرایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نوسوک کارڈ حج سے قبل پہلے انڈونیشین بیچ کو دیا گیا ہے۔ اس نوسوک کارڈ میں حج زائرین کا ڈیجیٹل ڈیٹا موجود ہے۔ اس کارڈ کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ اسے مکہ اور مدینہ میں حج زائرین لازمی ساتھ رکھیں۔

نوسوک کارڈ حج کے ویزا ملنے کی صورت میں متعلقہ حج کے آفسز سے حاصل کیا جا سکتا ہے، تاہم مقامی طور نوسوک کارڈ حج پرمٹ ملنے کی صورت میں جاری کیا جا سکتا ہے۔ .

وزارت حج کی جانب سے کہنا تھا کہ نوسوک کارڈ دراصل آفیشل پرنٹڈ کارڈ ہے جس کا مقصد قانونی طور پر حج کرنے والوں کو واضح کرتا ہے۔ جبکہ اس کارڈ کا ڈیجیٹل ورژن ایپ نوسوک اور توکلانہ پر بھی موجود ہے۔

Saudia Arabia

Hajj

SAUDI MINSTRY OF HAJJ

nusuk card

illegal