ناصر شاہ نے ایم کیو ایم کو بلدیہ فیکٹری یاد دلا دی، کچے میں ڈرون حملوں کا اعلان
آج نیوز کے پروگرام روبرو میں ناصر حسین شاہ کی گفتگو کہا کہآج امن و امان کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ اجلاس میں کراچی اور پورے سند ھ کے امن و امان کے حوالے سے بات ہوئی، جس میں کچے کے ڈاکوں کے حوالے بات ہوئی، صدر زرداری نے امن و امان کے حوالے سے کئی احکامات دیئے، اجلاس میں وفاقی حکومت کی سپورٹ اور سندھ پولیس کو سخت ہدایات دی گئیں کہ کچے کا علاقہ ڈاکووں سے پاک کیاجائے گا۔ کچے میں ڈرون ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جب کوئی بڑا میٹنگ کرتا ہے اور وہ اس مسئلہ کو سنجیدہ لیتا ہے تو جہاں تعریف ہوتی ہے وہاں ڈانٹ ڈپٹ بھی کی جاتی ہے۔ آج کے اجلاس میں کچے کے ڈاکووں کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی ہے کہ ٹارگیٹڈ آپریشن کو کیسے کامیابی سے ہم کنار کیا جائے اس کے لئے ہم نئی منصوبہ بندی سے کچے سے ڈاکووں کا صفایا کردیں گے،آپریشن کے لئے کچے کے علاقے میں ڈرون استعمال کریں گے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ٹھکانے پر ڈرون حملے کیے جائیں گے۔
ایم کیو ایم کے الزامات پر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے جو حالات ہیں اس وجہ سے وہ یہ بیانات دے رہے ہیں کراچی کے جو بھی حالات تھے وہ کن کی وجہ سے خراب تھے بھتہ، بوری بند لاشیں اور فیکٹریوں اور ان میں کام کرنے والوں کو زندہ جلا دیا جاتا تھا۔ ماضی سے موازنہ کریں تو کراچی کےحالات بہت اچھے ہیں، کیونکہ کراچی کے حالات بہت خراب تھے جس کو بہتر کرنے میں سندھ پولیس ،رینجرز اور شہریوں نے بھی بڑی قربانیاں دیں ہیں ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا ویژن ہے کہ کچے میں جنگلات لگاکر وہاں کے لوگوں کو لیز پر زمینیں دیں گےتاکہ وہ لوگ خوشحالی کے ساتھ پر امن طریقے سے رہ سکیں۔
ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ این آر او پر تنقید کرنے والے اب این آر او مانگ رہے ہیں کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا جائے یہ لوگ سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کرنا چاہتے ہیں جہاں سے ان کے مسائک حل ہونے کے امکانات ہیں بلکہ جن پر انہوں نے تنقید کی اب انہیں سے بات کی خواہش کررہے ہیں ۔ اس سے بہتر ہے کہ یہ لوگ پارلیمنٹ میں آئیں اور بات چیت کریں سب متقف ہونگے تو مسائل حل ہونگے۔
یہ لوگ کہتے ہیں کہ سندھ حکومت سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے رہی یہ لوگ جھوٹ کہہ رہے ہیں ان کا ٹرین مارچ ہوا ہے جہاں جہاں یہ گئے ہیں،کسی نے رکاؤٹ نہیں ڈالی۔ ہم کسی بھی پر امن سرگرمیوں پر پابندی نہیں لگاتے ہیں ۔
Comments are closed on this story.