Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب، نئی کابینہ تشکیل

سید عاقل شاہ سینئر نائب صدر جبکہ حسین شاہ خان یوسفزئی صوبائی جنرل سیکرٹری ہوں گے
شائع 01 مئ 2024 06:47pm

انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے لیے نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔

میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر منتخب کرلیے گئے، سید عاقل شاہ سینئر نائب صدر جبکہ حسین شاہ خان یوسفزئی صوبائی جنرل سیکرٹری ہوں گے۔

انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے لیے نئی کابینہ کا قیام باچا خان مرکز پشاور میں صوبائی کونسل اجلاس میں عمل میں لایا گیا جبکہ صوبائی کونسل اجلاس میں صوبے بھر سے ذمہ داران اور اراکین نے شرکت کی۔

جے یو آئی کے بعد اے این پی بھی پارلیمانی انتخاب سے دستبردار

کونسل اراکین نے اتفاق رائے سے نئی کابینہ کی منظوری دی جس کے مطابق شاہی خان شیرانی صوبائی نائب صدر (اول) جبکہ قاسم علی خان نائب صدر (دوم) ہوں گے۔

صلاح الدین خان نائب صدر (سوم) جبکہ ارم فاطمہ نائب صدر (زنانہ) ہوں گے، رحمت علی خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جبکہ متوکل خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہوں گے، حامد خان طوفان جائنٹ سیکرٹری (اول) جبکہ ایاز شعیب خان جائنٹ سیکرٹری (دوم) ہوں گے۔

مطیع اللہ مروت جائنٹ سیکرٹری (سوم) جبکہ شاہین ضمیر جائنٹ سیکرٹری (زنانہ) ہوں گے، ارسلان خان ناظم صوبائی ترجمان جبکہ ہارون خان سیکرٹری مالیات کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

جے یو آئی کا اعتراض: پی ٹی آئی کا اے این پی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

طارق افغان ایڈوکیٹ اور ثناء گلزار ایڈوکیٹ صوبائی سیکرٹریز یوتھ افیئرز ہوں گے، اکبر ہوتی ایڈوکیٹ صوبائی سوشل میڈیا کوارڈینیٹر اور گلشن یوسف سیکرٹری اقلیتی امور ہوں گے۔

peshawar

ANP

Mian Iftikhar Hussain

awami national party

anp intra party election