Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرعون کے مقبروں کے پاس بھارتی جوڑے کی نازیبا حرکت پر صارفین برہم

بھارتی جوڑے نے فرعون کے مقبرے کے احاطے کو شادی کی تقریب میں تبدیل کر دیا
شائع 01 مئ 2024 05:23pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام، انکر جائن اور ان کی اہلیہ اریکا مصر میں فرعون کے مقبروں کے پاس موجود ہیں
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام، انکر جائن اور ان کی اہلیہ اریکا مصر میں فرعون کے مقبروں کے پاس موجود ہیں

مصر کے فرعون کے مقبرے یوں تو تاریخ کے حوالے سے یاد کیے جاتے ہیں، تاہم حال ہی میں بھارتی جوڑے کو نازیبا حرکت والے پوز کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مصر میں پیرامڈز کے عقب میں فرعون کے مقبروں کے پاس موجود بھارتی ارب پتی انکر جائن اور ان کی دلہن کی جانب سے اس مقام پر شادی کا شوٹ کیا گیا تھا۔

انکر کی جانب سے اس دن کو یادگار بنانے کے لیے اور اپنی اہلیہ اور سابقہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ریسلر اریکا ہیمنڈ کو سرپرائز دینے کے لیے اس مقام کا انتخاب کیا تھا۔

جبکہ ویڈ ورلڈ میگزین کے مطابق اس شادی کی تقریب پر 15 لاکھ ڈالرز سے زائد خرچ ہوئے ہیں جو کہ پاکستانی 41 ارب سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوے انکر جائن کی جانب سے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی اور اسے خاص بنایا۔

جبکہ مصر کہ فرعون کے مقبروں کے پاس منعقد اس شادی کی تقریب کو دولہے نے اپنی زندگی کے اہم ترین دنوں میں شمار کیا ہے۔

تاہم اس شادی کے شوٹ میں جوڑے کی جانب سے نازیبا حرکت بھی کی گئی، جس پر صارفین کی جانب سے بھی تنقید کی جا رہی ہے۔

صحرائی سیاحتی مقام پر شادی کے شوٹ پر صارفین حیران تو ہوئے تاہم نازیبا حرکت پر آگ بگولہ بھی ہو گئے۔

Indian

Wedding

Egypt

Groom

Bride

pharaoh