Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مزدوروں کیلیے عالمی معیار کی قانون سازی کیلیے قومی لیبر کانفرنس منعقد کریں گے، وزیراعظم

مزدور دوست پالیسیوں اور اقدامات کو یقینی بنائیں گے، شہباز شریف
شائع 01 مئ 2024 04:50pm

**وزیراعظم شہباز شریف نے قومی لیبرکانفرنس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کے حقوق کے فروغ، مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات اور گھریلو ملازمتوں پر مامور افراد کیلئے قانون سازی کو بین الاقوامی معیار کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے عزم پر قائم ہیں اور ہم جلد ہی اس مقصد کے لیے ایک قومی لیبر کانفرنس منعقد کریں گے۔

یکم مئی یوم مزدورکے موقع پر وزیراعظم شہباز نے کہا کہ آج ہم ملک کے ان تمام محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو رزق حلال کے حصول کی خاطر کھیتوں، کھلیانوں، کارخانوں اور مختلف شعبوں میں محنت سے دن رات اس ملک کی معیشت اور اسکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

یکم مئی کو یوم مزدور کیوں منایا جاتا ہے، تاریخی پس منظر کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ یوم مزدور، یکم مئی کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا یہ لوگ نہ صرف اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے دن رات ایک کرتے ہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کے لیے بھی اپنا خون پسینہ بہاتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مزدور دوست پالیسیوں اور اقدامات کو یقینی بنائیں گے ،اس موقع پر میں بالخصوص ایسی باہمت خواتین جو اپنے خاندان کیلئے روزی کمانے کیلئے معاشرے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں انکے حوصلے وعزم کی داد دونگا اور انکی عظمت کو سلام پیش کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، حکومت خصوصی سبسڈیز، سماجی تحفظ اور تخفیفِ غربت کے پروگراموں کے ذریعے اپنے معاشی طور پر کمزور طبقے کی مشکلات کے ازالے کی بھرپور کوشش کررہی ہے، کان کنی کے حوالے سے بھی حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

امریکہ میں ”یومِ مزدور“ ستمبر میں کیوں منایا جاتا ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معیشت کو بحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیں مستقل مزاجی سے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔ روزگار کے نئے مواقع سے بھرپور طریقے سے مستفید ہونے کیلئے ہنر مند اور باصلاحیت افرادی قوت کی ضرورت ہو گی۔

پاکستان

shahbaz sharif

Prime Minister