Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”ہیرا منڈی“ کی کاسٹ کیلیے ماہرہ، فواد اور عمران عباس کا سوچا تھا، سنجے لیلا بھنسالی کا انکشاف

فلم کی کاسٹ دومرتبہ تبدیل ہوئی، اس سے پہلہے کرینہ اور رانی مکھرجی کے بارے میں بھی سوچا تھا، بھارتی ڈائریکٹر
شائع 01 مئ 2024 02:55pm

بھارتی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے آخر کار اپنی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرامنڈی‘ کے پریمیئر پر انکشاف کیا کہ وہ فلم میں پاکستانی اداکار ماہرہ خان، فواد خان اور عمران عباس کو کاسٹ کرنے کا سوچ رہے تھے۔

لاس اینجلس میں اپنی سیریز کے پریمیئر کے دوران سنجے لیلا بھنسالی نے یوٹیوبر للی سنگھ کو سیریز کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ 18 سال پہلے کی بات ہے کہ ایک موقع پر فلم کے مرکزی کردار ریکھا جی، کرینہ اور رانی مکھرجی تھیں لیکن پھر کاسٹ میں تبدیلی ہوئی اور پھر دوسری مرتبہ کاسٹ بدل کی گئی۔

اس کے بعد انہوں نے اس انکشاف سے سب کو حیران کر دیا کہ ہیرامنڈی کے لیے پاکستانی اداکاروں پر بھی غور کیا گیا۔ ایک موقع پر پاکستانی اداکار ماہرہ خان، پھر فواد خان اور عمران عباس بھی تھے۔ لیکن پھر یہ سب بدل گیا۔