Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکپتن میں بیاہتا دلہا دلہن ہی کے ہاتھوں لُٹ گیا

دُلہے کو تشویشناک حالت میں اسپتال مُنتقل کیا گیا، پولیس
شائع 01 مئ 2024 01:03pm
Bride escaped with cash and jewelery on the wedding night itself - Aaj News

پاکپتن کے نواحی علاقے میں بیاہتا دُلہا دُلہن ہی کے ہاتھوں لُٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق دُلہے کو بے ہوش کرکے دُلہن گھر کا صفایا کرگئی۔ دلہن صائمہ نے دلہا اقبال حسین کو نشہ آور دودھ پلا کر بے ہوش کر دیا جس کے بعد دلہن صائمہ بی بی طلائی زیورات نقدی اور دیگر بارہ لاکھ مالیتی قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئی۔

دُلہے کو تشویشناک حالت میں اسپتال مُنتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے دلہن سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پاکستان

Marriage