Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات، دفعہ 144 نافذ

فوٹو اسٹیٹ کاپی کے آؤٹ لیٹس کے استعمال، طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی
شائع 01 مئ 2024 11:49am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

وزیر جامعات محمد علی کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کے باہر اور اندر ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

محمد علی ملکانی نے مزید کہا کہ فوٹو اسٹیٹ کاپی کے آؤٹ لیٹس کے استعمال اور طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پیز سخت حفاظتی اقدامات کو برقرار رکھیں۔

Sindh government

school

Exams