Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہری نے بینک حکام کو بھی چونا لگا دیا، 5 کروڑ روپے کی جعلی کرنسی جمع کرادی

ایف آئی اے لاہور نے پشاور کے رہائشی ہارون کو لاہور سے گرفتار کرلیا
شائع 01 مئ 2024 10:35am

پشاورمیں ایک شہری نے بینک حکام کو بھی چونا لگا دیا اورمبینہ طور پرساڑھے پانچ کروڑ روپے کی جعلی کرنسی بینک میں جمع کروادی۔

ایف آئی اے لاہور نے پشاور کے رہائشی ہارون کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم ہارون نے پانچ کروڑ بیاسی لاکھ پشاور کے نجی بینک میں 27 اپریل کو جمع کرائے۔

کراچی، جعلی کرنسی نوٹ کا کاروبار کرنیوالے ملزمان کے اہم انکشافات

تفصیلات کے مطابق ملزم نے 29 اپریل کو لاہور سے 50 لاکھ روپے کیش کروائے، ملزم ہارون نے مزید دو کروڑ روپے کیش کروانے کےلئےڈرافٹ تیارکروایا۔

بعدازاں پشاور بینک کی اطلاع پر لاہور کے سندرداس روڈ پر واقع بینک کے برانچ مینجر نےملزم ہارون کو گرفتار کرایا۔ بینک حکام کےمطابق پشاور میں جمع کرائی گئی رقم جعلی تھی، ملزم پرانا کسٹمر تھا اس لئے موقع پرکرنسی نوٹ چیک نہیں کئے۔

پیپلز بس سروس میں جعلی نوٹ چلانے والی خواتین کو قید کی سزائیں

ملزم ہارون نےکہا دو دن بعد بینک کے عملے کو خیال آیا کہ نوٹ جعلی ہیں، موقع پر بینک عملہ کو متعدد بار کرنسی چیک کرنےکا کہا، بینک حکام کی تسلی کےبعد گھر روانہ ہوا۔

peshawar

bank

Fake Currency