Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ نے مبینہ نازیبا ویڈیو پر خاموشی توڑ دی

عروب جتوئی نے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے استعمال پر بات کی ہے۔
شائع 01 مئ 2024 09:57am

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنی مبینہ نازیبا ویڈیو پر خاموشی توڑ دی۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر انہوں نے ویڈیو پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا کہ لوگ کس طرح خواتین کی رازداری پر حملہ کرنے کے لیے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔

شام ادریس نے ڈکی بھائی کی اہلیہ کی مبینہ نازیبا ویڈیو کو ’اللہ کا انصاف‘ قرار دے دیا

عرب جتوئی نے کہا کہ یہ دیکھ کر واقعی مایوسی ہوتی ہے کہ کس طرح ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کو لوگوں کی پرائیویسی پر حملہ کرنے کے لیے غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ لوگوں کی پرائیویسی یقینی بنانے کے لیے اس مسئلے پر فوری توجہ دینی چاہیے۔

چند روز قبل پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا پرسنیلٹی سعد رحمٰن المعروف ”ڈکی بھائی“ کی اہلیہ عروب جتوئی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئی تھیں، ڈکی بھائی نے اس قبیح حرکت کرنے والے کی شناخت کیلئے بھاری انعام کا اعلان کیا ہے۔

رشمیکا مندنا کی ڈیپ فیک ویڈیو پر اصل لڑکی کا بیان سامنے آگیا

ڈکی بھائی 6.96 ملین کی بہت بڑی یوٹیوب سبسکرپشن کے ساتھ معروف ترین پاکستانی یوٹیوبرز میں سے ایک ہیں۔ مداحوں کو ڈکی بھائی کے روزانہ کے فیملی ولاگز پسند ہیں۔