Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپئنز ٹرافی 2025: پی سی بی نے کون سے وینیوز تجویز کیے؟

پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں تیزی آنے لگی
شائع 30 اپريل 2024 11:22pm

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی ڈرافٹ شیڈول میں 3 مقامات کی تجویز دی ہے۔

کرکٹ کی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے فروری میں ہونے والے ایونٹ کے لیے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کا انتخاب کیا گیا۔

آٹھ ٹیموں کا ٹورنامنٹ 2 ہفتوں تک جاری رہنے کی توقع ہے جبکہ تاحال حتمی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے معائنہ کرنے کے لیے آئی سی سی کی ٹیم کے دورے کے لیے مقام اور شیڈول طے کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے میزبان شہروں کو فائنل کرلیا

دوسری جانب بھارتی ٹیم سے متعلق میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ انڈیا چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گا۔

اس حوالے سے ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت اگلے سال میگا ایونٹ میں اپنے میچ پاکستان میں کھیلے گا۔

عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ میزبان ملک آئی سی سی کو ایونٹ کے ڈرافت کا شیڈول پیش کرتا ہے جسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیم دیکھتی ہے اور اچھی طرح سے جائزہ لیتی ہے، شیڈول کو حتمی شکل دینے سے پہلے جائزہ لینے کے لیے براڈکاسٹر اور دیگر بورڈز کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان میں ہونے والے میچوں کا شیڈول بھیج دیا ہے۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں تیزی آنے لگی

دوسری جانب پاکستان میں اگلے سال شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں تیزی آنے لگی ہے۔

ملک کے اسٹیڈیمز میں پچز اور پلیئنگ فیلڈ کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ پاکستان کے 4 روزہ دورے کا آغاز کراچی سے کریں گے، کراچی میں پچز اور پلیئنگ فیلڈ کا جائزہ لینے کے بعد وہ لاہور اور راولپنڈی میں بھی وینیوز کا جائزہ لیں گے ۔

وہ اپنے دورے میں پاکستانی پچز کیوریٹرز سے بھی ملاقات کریں گے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے وکٹ کی تیاری پر ان کی رہنمائی کریں گے ۔

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے خواہشمند آئس لینڈ کی دلچسپ درخواست وائرل

چیمپئنز ٹرافی کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے یہ دو ماہ میں آئی سی سی کی جانب سے دوسرا دورہ ہے۔

گزشتہ ماہ ہونیوالے دورے میں وینیوز کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو مجوزہ شیڈول پہلے ہی بھیج چکا ہے ۔

ICC

lahore

champions trophy 2025

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

icc champions trophy

pakistan prepration