Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

75 سالہ معروف فرانسیسی اداکار جنسی زیادتی کے الزامات میں گرفتار

اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو پر2020، 2021 اور 2024 میں جنسی زیادتی کے الزامات لگائے گئے ہیں
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 08:19pm

75 سال کے نامور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو کو جنسی زیادتی کے الزامات پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا ہے مطابق اداکار کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکار جیرارڈ کو پولیس نے پوچھ گچھ کے دوران گرفتار کیا۔

جیرارڈ ڈیپارڈیو کے خلاف مقدمے کی سماعت اکتوبر میں ہوگی۔

واضح رہے کہ75 سالہ اداکار پر ستمبر 2021ء میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دو خواتین کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ 2020 میں بھی اداکار پر شارلٹ آرنلڈ نامی اداکارہ نے زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

جیرارڈ ڈیپارڈیو کو پہلے بھی جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزامات پر تفتیش ہوچکی ہے اور انہوں نے تمام الزامات کی تردید بھی کی ہے۔

hollywood

France

Arrested

SENIOR ACTOR