Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمان کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کیلئے باقاعدہ دعوت دی جائے گی
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 08:28pm

پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) میں دوریاں کم ہونے لگیں، پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف اور جمعیت علماء اسلام میں نزدیکیاں بڑھنے لگیں، تحریک انصاف نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے پاس نمبر ہیں تو بلاول اور شہباز شریف اقتدار اسکے حوالے کریں، مولانا فضل الرحمان

ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر نے پارٹی ارکان سے رات گئے اہم مشاورت ہوئی کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیے گئے۔

تم دھاندلی کرانا چاہتے ہو اس لئے آج ہی ہم بائیکاٹ کا اعلان کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

ذرائع نے بتایا کہ اسد قیصر نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کرلی۔

pti

اسلام آباد

Fazal ur Rehman

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Pakistan Tehreek Insaf

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

jamiat ulema islam F