Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیکٹ چیک: وہیل چیئر پر بیٹھی خاتون کو گلی میں گرانے کی ویڈیو کراچی کی نہیں

وائرل ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار بزرگ خاتون کی وہیل چیئر کو دھکیلنے والی خاتون کا پرس کھینچتا ہے
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 04:54pm

سوشل میڈیا پر حالیہ ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے وہیل چیئرپر بیٹھی خاتون کو بھی نہیں بخشا۔ اس واقعے کو کراچی سے منسوب کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہیل چیئر پر بیٹھی ایک بزرگ خاتون کو ایک جوان خاتون گلی میں لے کر جا رہی ہیں۔ اسی دوران ایک موٹرسائیکل سوار آتا ہے اور خاتون کا پرس چھینتا ہے۔ اس دوران دھکا لگنے سے دونوں خواتین گر جاتی ہیں۔ وہیل چیئر الٹ جاتی ہے اور بزرگ خاتون سڑک سے اٹھ نہیں پاتیں۔

نوجوان خاتون ڈاکو کے پیچھے بھاگتی ہے لیکن پھر واپس آجاتی ہے۔ اس دوران گلی سے گزرنے والے کسی شخص نے ان دونوں کی مدد نہیں کی۔

انسٹا گرام کے ’انفلس‘ نامی اکاؤنٹ پر پرانی ویڈیو پر ’کراچی‘ لکھ کر شیئر کیا گیا جبکہ ویڈیو کو 2 گھنٹے کے دوران ایک ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

تاہم آج نیوز نے ریورس امیج سرچ کے ذریعے فیکٹ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ یہ افسوس ناک واقعہ لاہور کا ہے اور ویڈیو تقریباً 2 سال پرانی ہے۔

یہ ویڈیو کراچی سے منسوب کرکے ایسے وقت پر پوسٹ کی گئی ہے جب شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوچکا ہے اور یومیہ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں رپورٹ ہورہی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو سے متعلق ایکسپریس نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر 10 نومبر 2022 کو پوسٹ کی اور ویڈیو میں واقعہ کی تفیصلات بیان کی تھی۔

خبر کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔ ڈاکو نے نوید نامی متاثرہ خاتون سے ان کا پرس زبردستی چھین لیا تھا جس میں ایک لاکھ روپے تھے۔

اسی خبر کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کو ملزم کی گرفتاری کی ہدایت بھی کی تھی۔

karachi

lahore

fackcheck