Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتارنے کی ویڈیو وائرل

یونیورسٹی کی طلبات نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا تھا
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 04:31pm
—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

امریکی ریاست ایریزونا میں چار مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتارنے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ریاست ایریزونا کی یونیورسٹی میں طلبہ کی جانب سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا تاہم اس دوران پولیس نے مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔

پولیس نے پرامن مظاہرین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 70 سے زائد طلبہ کو گرفتار کیا۔ اسی واقعہ سے جوڑی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار 4 مسلم خواتین کے اسکارف زبردستی اتار رہے ہیں۔

Palestine

America

MUSLIMS TARGETTED