Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست، کارروائی جج کے تبادلے کے باعث ملتوی

عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے
شائع 30 اپريل 2024 01:50pm

لاہور کی سیشن کورٹ نے پولیس کی یونیفارم پہننے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کےخلاف اندراج مقدمہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کارروائی 2 مئی تک ملتوی کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج کے تبادلے کے باعث کارروائی نہ ہوسکی۔ عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

مریم نواز کے خلاف درخواست وقار علی نامی شہری نے دائر کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی جبکہ کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

PMLN

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz