Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: جنریٹر مارکیٹ میں دھماکے بعد آگ لگ گئی، 2 افراد جاں بحق

واقعہ سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا، حادثے میں کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے، پولیس
شائع 30 اپريل 2024 04:43pm

کراچی کے علاقے نیوچالی کے قریب جنریٹر مارکیٹ میں دھماکے بعد آگ لگ گئی، حادثے میں 2 افرادجاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کی مطابق افسوسناک واقعہ جنریٹر کی دکان میں سلینڈر پھٹنے کے بعد پیش آیا، یہ مناظر کراچی کی مصروف شاہراہ پر واقع جنریٹر مارکیٹ کے ہیں، جہاں صبح ساڑھے 11 بجے زور دار دھماکا سناگیا اور کچھ دیر بعد مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔

مارکیٹ میں کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگ لگنے کےبعد خود بھجاتے رہے فائر بریگیڈ لیٹ پہنچی تھی۔

فائربریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے آگ پر تو قابو پالیا جبکہ واقعے میں 2 شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہوئےجو کہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی امدادی سرگرمیوں کے لیے یہاں پہنطے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا، حادثے میں کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔

راہگیرشیشے لگنے سے بھی زخمی ہوئے جبکہ واقعہ کےبعد مارکیٹ کےاطراف کی دکانوں کو بھی بند کروادیا گیا۔

karachi

gas leakage blast